جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پورے پاکستان سے بیس سے پچیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے : فواد چوہدری

پچیس لاکھ لوگ

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ریجم چینج کا بنیادی مقصد احتساب کا نظام ختم کرنا تھا، ہمیں نئے لگنے والوں پر اعتراض نہیں ہے، پچیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز نے آج بہت اچھے سوالات پوچھے ہیں۔ موجودہ حکومت کی ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا نظام ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز، آصف علی زرداری کے مقدمات کے فیصلے اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ پاکستان میں احتساب کا نظام ختم ہوگیا ہے۔ ریجم چینج کا بنیادی مقصد احتساب کا نظام ختم کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سیکشن 25 پر بحث ہوئی ہے۔ نیب نے اس قانون کے تحت بہت بڑی رقم ریکور کی۔ اس حکومت نے سیکشن 25 میں بھی ترمیم کر لی ہے۔ اس ترمیم کی وجہ سے کروڑوں روپے نیب کو واپس کرنا پڑیں گے۔ سب سے بڑے بینفشری آصف زرداری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی ٹیم کا نوٹیفیکیشن جاری

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ انور مجید اور حسین لوائی نے اربوں روپے کی پلی بارگین کی۔ ان کے اربوں روپے آصف زرداری واپس کرانا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم ٹولے کے لوگ اپنی لیڈر شپ بچا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے مسائل کا حل حقیقی آزادی مارچ ہے۔ انشاء اللہ پورے پاکستان سے بیس سے پچیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا معشیت سے متعلق بیان بہت اچھا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے سیاست میں کتنا حصہ لینا ہے۔ پاکستان میں سارے جنرل پراسس سے گزر کر آتے ہیں۔ ہمیں نئے لگنے والوں پر اعتراض نہیں، لگانے والوں پر اعتراض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے گزشتہ روز جو پریس کانفرنس کی وہ سب کے سامنے ہے۔ مریم نواز نے کل کہا اب سائفر آنے بند ہوجائیں گے۔ ہر ملک میں سائفر ڈپارٹمنٹ ہوتا ہے۔ مریم نواز سمیت (ن) لیگ کے لیے یہ نارمل بات ہوگی۔ ان لوگوں کو کسی سے پوچھ لینا چاہیے کہ سائفر کیا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں