جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹوئٹر انتظامیہ کا بھارتی حکومت کو خط، نئے قواعد پر عمل درآمد کیلئے مزید وقت طلب

ٹوئٹر انتظامیہ

نیو دہلی : ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی نئے قواعد پر عمل درآمد کرنے کے لیئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ وہ آئی ٹی کے نئے قواعد کی تعمیل کا ارادہ رکھتا ہے، لیکن بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اسے مزید وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام سے متعلق اپیکس کمیٹی کی تشکیل

ٹوئٹر کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹوئٹر بھارت کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا ہے۔ ہم نے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ ٹوئٹر نئی رہنماء خطوط کی تعمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ ہم حکومت کے ساتھ اپنی تعمیری بات چیت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آئی ٹی کے نئے قوانین متعارف کیئے گئے ہیں، جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھارت میں اپنا دفتر قائم کرنا ہوگا اور حکومت کی نشاندہی کردہ پوسٹ کو ڈیلیٹ یا پھر اکاؤنٹ معطل کیا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں