جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے ایپلی کیشن تک رسائی مزید آسان بنادی

رسائی

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کیلئے ایپلی کیشن تک رسائی مزید آسان بنادی۔

ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اب ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کیلئے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ ای میل ایڈریس ایک جیسا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا ایک اور زبردست سہولت متعارف کرانے کا اعلان

یہ فیچر ٹوئٹر بیٹا ورژن صارفین کیلئے گزشتہ ماہ متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ اپ ڈیٹ کے تحت صارف کو پہلے کی طرح اپنی بنیادی معلومات (نام اور ای میل ایڈریس وغیرہ) فِل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں