جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ٹوئٹر نے ایڈٹ فیچر کو متعارف کروانے کیلئے کڑی شرط عائد کردی

ٹوئٹر

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اب نیا فیچر تب ہی متعارف کرائے گا جب سب لوگ ماسک پہنیں گے۔

دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کو پبلش کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یہ آپشن موجود نہیں ہے۔

صارفین کے پرزور مطالبے باوجود ٹوئٹر نے اس فیچر پر کام کرنے یا مستقبل میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا کبھی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔

ٹوئٹرنے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘آپ سب کو ٹوئٹر پر ایڈٹ پوسٹ کا بٹن اس وقت ملے گا جب سب ماسک پہنیں گے’۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی ایسا اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کے بٹن کو شامل کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ خبریں