نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے ایک اہم اور نیا فیچر متعارف کروادیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو اپنے ٹویٹر سپورٹ اکاؤنٹ سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کے نئے فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔
New message request…who’s this?
Now when you receive a DM request, we’re giving you more context upfront about who sent it, like how you’re connected to the person on Twitter. And once you tap into the request, you’ll see their profile info along with their message. pic.twitter.com/QNtwuP99AT
— Twitter Support (@TwitterSupport) August 20, 2020
ٹویٹر کے مطابق اب صارف کو جب بھی ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ موصول ہوں گی تو ساتھ ہی میسج کرنے والے صارف کے اکاؤنٹ کی تفصیل بھی سامنے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے ایڈٹ فیچر کو متعارف کروانے کیلئے کڑی شرط عائد کردی
نئے فیچر کے تحت ڈائریکٹ میسج ریکویسٹ موصول ہونے والے شخص کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ ٹویٹر پر اس شخص سے کیسے جڑے ہیں۔
جیسے ہی کوئی بھی صارف ریکویسٹ میسج پر ٹیپ کرے گا تو اسے فوراً میسج بھیجنے والے شخص کی پروفائل کی معلومات بھی نظر آئیں گی۔