جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروس متاثر

سروس

امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے کروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔

رپورٹس کے مطابق صارفین کو موبائل پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہو پارہی البتہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر رسائی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا 44 بلین ڈالر کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

تاہم ابھی تک سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھی تاحال کوئی واضح مؤقف نہیں دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں