جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا آج سے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

ٹوئٹر

ٹوئٹر نے آج سے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا جس سلسلے میں ملازمین کو ای میلز بھی جاری کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ای میل میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کٹوتیاں ٹوئٹر کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے کی جارہی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی سلسلے میں دفاتر عارضی طور پر بند کردیے جائیں گے اور بیج تک رسائی معطل کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب ٹوئٹر پر بلیو ٹک رکھنے والے صارفین کو ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ای میل میں مزید کہا گیا ہے ہم اپنی عالمی افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزریں گے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹوئٹرکے ساڑھے 7 ہزار ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں