جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شہری سے 75 لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

شہری سے 75

کراچی : پولیس نے شہری سے 75 لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کی سٹہ بازی میں ملوث ملزم گرفتار

دونوں ملزمان کو پی آئی بی کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے عمر نامی شہری سے 75 لاکھ روپے چھینے تھے۔ گرفتار ملزمان میں اکمل اور مجاہد شامل ہیں۔

ملزمان نے دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔ ملزمان شہر میں متعداد وارداتوں میں ملوث ہیں، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں