جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں جعلی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کرنسی کی خرید

کراچی : جعلی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیئے گئے۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ معلومات پر چھاپہ مار کارروائی میں جعلی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک نوٹیفکیشن سے ایک جہاز کو 2 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا : لاہور ہائی کورٹ

ملزمان سے پانچ لاکھ سے زائد جعلی نوٹ، موبائل فونز، دستاویزات اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں جعلی کرنسی سے خریدو فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کا سائنسی تجزیہ بھی کرایا جائیگا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں