جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر ڈیڈلاک جاری

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل

اسلام آباد : اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر ڈیڈلاک تاحال ختم نہ ہوسکا۔

سینیٹ انتخابات کے اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود قَائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی، جس کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔

حکومتی و اپوزیشن وفود درمیان کئی ملاقاتوں میں بھی کوئی بریک تھرو سامنے نہ آسکا۔ مسلم لیگ ن کمیٹیوں کی تقسیم پر بھی پی پی سے ناراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت و اپوزیشن میں ڈیڈلاک

مسلم لیگ ن کی جانب سے 27 قائمہ کمیٹیوں کی قیادت اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فارمولے کے تحت 22 کمیٹیاں اپوزیشن جبکہ 16 حکومتی اتحادیوں دی گئیں۔

اپوزیشن کے خزانہ، خارجہ، قانون اور داخلہ کمیٹی کے مطالبے کے بعد ڈیڈ لاک بنا۔

متعلقہ خبریں