جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : بنگلے کے ملازم دو سگے بھائی مبینہ طور پر اغواء

کراچی : ڈیفینس کے بنگلے میں ملازم دو سگے بھائیوں کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس سے حسین اور ابراہیم کے اغواء کا مقدمہ ڈیفینس تھانے میں درج کرلیا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ڈی ایچ اے میں واقع بنگلے میں ملازم تھے۔ حسین ڈرائیور اور ابراہیم گھریلو نوکر تھا۔ بنگلے میں کام کرنے والے تیسرے ملازم نے گمشدگی کی اطلاع دی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ کالی رنگ کی ویگو گاڑی میں سوار افراد بنگلے سے دونوں بھائیوں کو اپنے ہمراہ لے کرگئے۔ گاڑی میں سوار افراد نے بنگلے پر پہنچ کر حسین کا پوچھا تھا۔

پولیس کے مطابق بھائی منظور کی مدعیت میں حسین اور ابراہیم کے گمشدگی کا مقدمہ ڈیفینس تھانے میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

لاپتہ بھائیوں کا آبائی تعلق تھرپارکر سے ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ خبریں