جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

8 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد ضلع مٹیاری کے دو کالجوں کو بند کردیا گیا

ضلع مٹیاری کے دو کالجوں

کراچی : سعید غنی نے بتایا ہے کہ ضلع مٹیاری کے دو کالجوں کو کورونا کیسز کے باعث بند کردیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ضلع مٹیاری کے دو کالجوں کے 8 اسٹاف ممبران کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث دونوں کالجوں کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیمی سرگرمیاں بحال، سعید غنی کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کئی ماہ کے بعد 15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں کھولے گئے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں