جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خدا کی بستی اور گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

خدا کی بستی

کراچی : پولیس نے خدا کی بستی اور گلشن اقبال سے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں بینک کی گاڑی لوٹنے والے ملزمان پشاور سے گرفتار

پولیس تفتیش کے دوران علم ہوا کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ سرجانی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر نور عالم نامی شخص کو قتل کیا۔ مقتول کے بھائی اور مقدمے کے مدعی نے موٹر سائیکل پر ڈاکو کو جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

دوسری طرف گلشن اقبال بلاک 5 کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں