جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اداروں میں منشیات

لاہور : دو مختلف کارروائیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے اور لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

شاہدرہ پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور و نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان میں مفائم اور علی مرتضیٰ شامل ہیں۔

ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہوں نے دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی فیصل آباد میں کارروائی، بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے پر ملزم گرفتار

دوسری طرف پولیس نے چمن سے آئے دو افراد کو لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صلاح دین اور امین اللہ کے نام سے ہوئی،

پولیس کے مطابق ملزمان چمن ضلع سے لاہور منشیات لاتے تھے، ان کے قبضے سے 3 کلو 410 گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تھانہ شیراکوٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں