جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : حادثات، فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد جاں بحق، 19 زخمی

کراچی : شہر قائد میں ہونے والے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے کیماڑی کے گیٹ نمبر 17 پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

متوفی اور زخمی کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی شناخت فیضان اور زخمی کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

بولٹن مارکیٹ کے قریب ٹرالر اور منی کوسٹر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلدیاتی بل آئین کے برعکس ہے، ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے : علی زیدی

نارتھ کراچی بارہ دری کے قریب گھر کی گیلری سے  گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایمبولینس میں اسپتال منتقل کی گئی۔

شاہراہ نورجہاں میں فائرنگ سے ایک شخص اٹھائیس سالہ علی احمد ولد مشتاق عباسی زخمی ہوگیا، جس علاج کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی کو ایک سے زائد گولیاں لگیں ہیں۔

شادمان نمبر دو پر بریج کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ علی احمد ولد مشتاق عمر  کے نام سے ہوئی ہے۔

سائٹ کے علاقے میٹرول میں فائرنگ سے 28 سالہ شخص خان محمد زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں