جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے سمیت دو افراد جاں بحق

پسند کی

کراچی : مختلف واقعات میں پسند کی شادی کرنے والے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ہلاک شخص حماد کو جسم میں چھ گولیاں لگیں، جو اس کی موت کا سبب بنیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ قتل کا سبب ذاتی دشمنی ہوسکتا ہے، مقتول سے کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : نجی کوریئر کمپنی ٹرکوں سے اسمگل شدہ فونز و دیگر اشیاء برآمد

دوسری طرف اتحاد ٹاؤن میں جھگڑے دوران چھریاں چل گئیں۔ چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت حفیظ اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ادھر سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں