جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

دیرینہ دشمنی

شکارپور : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

شکارپور کے گاؤں میاں صاحب کے قریب برادری کے جھگڑے نے عید کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کردیا، جہاں دو افراد کو دیرینہ دشمنی پر قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا سے عوام ڈپریشن کا شکار، بے روزگار افراد خودکشی کی جانب مائل

جاں بحق افراد کی شناخت محمد اسماعیل کلر اور الیاس کلر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کیا۔ میتیں گھروں میں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

متعلقہ خبریں