سیہون : مسافر وین الٹنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
انڈس ہائی وے پر آراضی کے قریب مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کی انٹرنیشنل پرواز کو دھمکی موصول، مسافروں کی جامع تلاشی، کلیئر قرار
زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کردیا کردیا گیا ہے۔ مسافر وین میہڑ سے حیدرآباد جارہی تھی تو حادثے کا شکار بن گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔