جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک، ایک پاک فوج اہلکار شہید

شمالی

ملک خیل: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے، ملک خیل میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر رحمت عرف خالد بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنا پر کیا گیا تھا،مارے جانے والا دہشت گرد رحمت عرف خالد بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دو ہزار نو سے ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں