جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 2 ہیلتھ ورکرز شہید

ہیلتھ

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر نے دو مزید ہیلتھ ملازمین کی جان لے لی، شہید ہیلتھ ملازمین کی تعداد 81 ہو گئی۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ اباد کا کلاس فور ملازم انور کمال گزشتہ رات کرونا وارڈ میں انتقال کرگئے وہ 6 دنوں سے کورونا وارڈ میں داخل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کورونا سے 19 افراد انتقال کرگئے

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی کے سینئر ڈسپنسر خالد خان بھی کورونا سے شہید ہوئے، وہ کئی دنوں سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں وینٹیلٹر پر تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تا حال ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں