جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں پولیو کے دو نئے کیس ظاہر، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

ڈیرہ غازیخان : تحصیل علی والا میں پولیو کے مزید دو نئے کیس سامنے آگئے۔ 4 اور 10 ماہ کی دو بچیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈیرہ غازیخان کی تحصیل علی والا میں پولیو کے مزید 2 کیس سامنے آگئے، جس میں 4 اور 10 ماہ کی دو بچیوں وائرس سے متاثر ہوئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وائرس نے دونوں بچیوں کی ٹانگوں کو متاثر کیا ہے،

جس کی وجہ سے وہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوگئی ہیں۔ ایک ماہ قبل بھی پولیو وائرس کے دو کیس ڈی جی خان کی اسی تحصیل سے رپورٹ ہوئے تھے۔

کورونا وائرس : چینی باشندوں کی اسکریننگ مکمل

پنجاب میں 2020 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

جنوری کے مہینے میں ملک کے مختلف حصوں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں پانچ نئے کیس سامنے آئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں کے پی کے، بلوچستان میں پولیو ویکسین کے خلاف پھیلائے جانے والے مسلسل پروپیگنڈا اور افواہوں کی وجہ سے پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں