جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ایک ہفتے میں دو صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہوجائے گا : شیخ رشید

ایک ہفتے میں

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے، ایک ہفتے میں فیصلے ہو جائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی

انہوں نے کہا کہ آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے، لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں دو صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔ والدین اپنے بچوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں