جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنیوالے دو ہزار سے زائد ملازمین ریگولر

تھانوں میں فرنٹ ڈیسک

لاہور : تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے دو ہزار 963 ملازمین کو ریگولر ہوگئے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے دو ہزار 963 ملازمین کو ریگولر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

ریگولر کئے جانے والے ملازمین میں دو ہزار 506 پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ، 382 سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ، 37 ہارڈویئر اسسٹنٹ، 37 ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر اور ایک ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین کو ریگولر کر کے ان کا حق دیا ہے۔ امید ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین مزید جانفشانی اور جذبے سے مظلوم کی دادرسی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں