جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

انڈونیشیا کے چڑیا گھر سے دو شیرنیاں ایک شخص کو ہلاک کرکے فرار

دو شیرنیاں

جکارتہ : انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث چڑیا گھر سے دو شیرنیاں فرار ہوگئیں۔

انڈونیشاء کے جزیرے میں واقع ایک چڑیا گھر پر مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کا بڑا تودہ گر گیا، جس کے باعث کئی جانور ہلاک ہوگئے، اس دوران پنجرہ کھلنے سے دو شیرنیاں فرار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیاء میں آتش فشاں پھٹ گیا، ہر طرف دھوئیں کے بادل

شیرنیوں نے چڑیا گھر میں کام کرنے والے ایک شخص کو ہلاک کردیا، اہلکار کے پورے جسم پر شیرنیوں  کے دانتوں اور پنجوں کے نشانات تھے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے تعاقب کے بعد شیرنیوں کو بیہوشی کی دوا دی، جس سے ایک شیرنی بیہوش ہوگئی، جبکہ دوسری شیرنی پر دوا کا اثر نہ ہوا، جسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں