جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سمندری طوفان نسارگا کی شدت میں اضافہ، کراچی سے 970 کلو میٹر فاصلہ رہ گیا، ممبئی میں ہنگامی حالات

نسارگا

بحرہ عرب میں موجود سمندری طوفان نسارگا مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ طوفان کا کراچی سے فاصلہ 1100 سے کم ہوکر 970 کلو میٹر ہوگیا۔

بحیرہ عرب میں بننے والے ہولناک طوفان نسارگا نے بھارتی شہر ممبئی کا رخ کرلیا ہے۔ سمندری طوفان چند گھنٹوں میں ممبئی کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

طوفان سے قبل ہی ممبئی کی گلیاں خالی، سڑکیں سنسان اور شاہراہیں ویران ہوگئیں۔ ساحلی علاقوں سے شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : سمندری ریت سے بنائے گئے حیرت انگیز حقیقی مجسمے

یہ سمندری طوفان مہاراشٹر اور گجرات سے بھی ٹکرائے گا۔ سمندری طوفان کے گرد ہوائیں 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ طوفان کے مرکز مں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔

طوفان سے پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ماہی گیر وں کو 4 جون تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں