جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

انڈر

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کرکٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

برائن لارا اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو چوبیس رنز سے شکست دی۔

افغانستان 240 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بناسکی، اوپنر بلال سعید 42 اور اعجاز احمدزئی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اویس علی نے تین جبکہ قاسم اکرم نے دو وکٹیں حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شائقین کیلئے ہونگے سرپرائزز

اس سے قبل پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، عبدالفصیح نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، احمد شہزاد 43 اور کپتان قاسم اکرم نے 38 رنز بنائے۔

حریف ٹیم کے اظہار الحق نے 3 جبکہ نور احمد اور نوید زادران نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں