جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

یو اے ای کا کل سے مساجد و دیگر عبادت خانے کھولنے کا فیصلہ

کل سے مساجد

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کل سے مساجد اور دیگر عبادت خانے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تیس فیصد نمازیوں کو مساجد آنے کی اجازت ہوگی۔

یو اے ای نے ایک ماہ قبل ریاست میں وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مساجد سمیت تمام عبادت گاہ بند کردیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔ ملک بھر میں کل سے مساجد کھول دیں جائیں گی، تمام عبادت گاہوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے صرف تیس فیصد نمازیوں کو اجازت ہوگی۔ مساجد میں فی الاحال نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ہائی ویز، مالز، تعمیراتی منصوبوں میں موجود مساجد نہیں کھولی جائیں گی۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں