جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون

محمود

اسلام آباد : یو اے ای کے وزیر خارجہ کے شاہ محمود قریشی کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ جناب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا، جس میں کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کو روسی صدر کا ٹیلی فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کو دبئی میں منعقد ہونے والے ایکسپو 2020 کے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی اور ایکسپو کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور بشمول افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں