جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

یو اے ای کا مریخ پر اپنا پہلا مشن بھیجنے کا اعلان

مریخ

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مریخ پر اپنا پہلا مشن بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات 15 جولائی کو پہلی مرتبہ مریخ پر مشن جاپان کے ٹینیگشیما جزیرے سے خلا میں روانہ ہوگا۔

گزشتہ ماہ اس حوالے سے جاپان میں وبائی مرض کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی سفری پابندیوں کے باوجود بھی اس پر تحقیقات کی گئیں۔ مشن 49 کروڑ 50 لاکھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سرخ سیارے کے مدار میں پہنچے گا۔

گزشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے خلاء نورد ‘ہزارہ المنصوری’ کو بھیجا تھا۔

خیال رہے کہ یہ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا اور اگر یہ کامیاب ہوگیا تو یہ متحدہ عرب امارات کی خلائی صنعت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

متعلقہ خبریں