جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یو اے ای کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

درمیان جنگ بندی

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اماراتی دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، امارات کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا سمجھوتہ کرنے پر خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایل او سی معاہدے کا خیر مقدم، امید ہے مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی : اقوام متحدہ

دفتر خارجہ نے کہا کہ امارات کو یقین ہے کہ یہ برصغیر ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے سلسلے میں اہم سنگ میل ہوگا۔ کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے مابین پائیدار جنگ بندی کی پابندی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

اماراتی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک امارات کے دوست ہیں اور امارات کو یقین ہے کہ مستقل جنگ بندی سے فریقین کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں