جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریگا، صدر یو اے ای کی وزیراعظم کو یقین دہانی

پاکستان

لاہور: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے متحدہ عرب اماراتی بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

ذرائع کے مطابق صدر یو اے ای نے رحیم یار خان آنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، علاوہ ازیں صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد بن زید النہیان نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں