جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

یوکرین نے ایران سے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مانگ لیا

بلیک باکس

کیف : یوکرین نے ایران سے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مانگ لیا

یوکرین پراسیکیوٹرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر آفس اور سیکیورٹی سروسز نے ایرانی حکام سے تباہ ہونے والے طیارے کے بلیک باکس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے والے آپریٹر کو گرفتار کرلیا : ایرانی صدر

یوکرین کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام اور سینئر تفتیش کاروں کے رواں ہفتے ایران کے دورے کا امکان ہے، جب کہ ٹیم اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ بلیکباکس کے تجزیے کے لیے اسے یوکرین کی کس لیبارٹری میں بھیجا جائے۔

متعلقہ خبریں