جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بنا : کینیڈین وزیر اعظم

یوکرین کا طیارہ

ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بنا، کہیں نہ کہیں کسی کی غلطی ہے، حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

ایران میں طیارہ حادثے پر الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ امریکا کے بعد کینیڈا نے بھی ایران پر الزام لگا دیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 170 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ واقعے میں کہیں نہ کہیں کسی کی غلطی ہے۔ طیارہ حادثے میں ایران کے اعلیٰ افسر کی موت ہوئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کو کینیڈا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں۔

کینیڈین وزیر اعظم نے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں