جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایوان صدر میں مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیئے علماء کانفرنس آج ہوگی

علماء کانفرنس

اسلام آباد : ایوان صدر میں آج جید علمائے کرام کی اہم ترین بیٹھک ہوگی۔ علماء کانفرنس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔

کورونا کے پیش نظر صدر عارف علوی نے علما کی مدد طلب کرلی ہے۔ کانفرنس میں علماء کےعلاوہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شریک ہوں گے۔

علماء کانفرنس میں شرکت کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے جید علماء کرام بھی شریک ہوں گے۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے علماء ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، ٹرانسپورٹ کی بندش اور کرفیو پر غور ہوگا

اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ مذہبی اجتماعات اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری اور ہم آہنگی کا پیغام دیا جائے گا۔

سندھ میں پہلے ہی علماء کرام ایک لائحہ عمل مرتب کرچکے ہیں، جامع الازہر بھی اجتماعات جمعہ کے حوالے سے فتویٰ جاری کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں