جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عمر اکمل کی سزا میں مزید چھ ماہ کمی کردی گئی

سزا میں

لاہور: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنا دیا، عمراکمل کی سزا میں مزید چھ ماہ کمی کردی گئی۔

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عالمی ثالثی عدالت نے آزاد ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنایا، عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے اٹھارہ ماہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل فکسنگ کیس: عدالت نے پی سی بی کی درخواست مسترد کردی

عمراکمل کے خلاف میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، جبکہ عمر اکمل کی 12 ماہ کی پابندی کا دورانیہ مکمل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں