جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عمر گل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ريٹائرمنٹ لینے پر غور

کرکٹ

لاہور: فاسٹ بولر عمر گل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ريٹائرمنٹ لینے پر غور، مستقبل ميں کوچنگ کے شعبے ميں آنے کا سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ بولر عمر گل تمام طرز کی کرکٹ سے ريٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہے ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی بطور کرکٹر عمر گل کا آخری ايونٹ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کررہے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل ميں کوچنگ کے شعبے ميں آنے پر غور کررہے ہیں۔

عمر گل نے پاکستان کيلئے 47 ٹيسٹ ميچز کھيل رکھے ہیں، انہوں نے 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنيشنل کھيلے ہيں۔

خیال رہے کہ عمر گل پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں