جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

سیکریٹری

لاہور : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے استقبال کیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ انتونیو گوتریس لاہور یونیورسٹی آف سائنسز میں طلبا و طالبات سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے بھی پلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاؤن بہت کم ہے : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل یو این گوردوارہ کرتارپور کا دورہ اور سکھ برادری سے ملیں گے۔ تاریخی شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔

انتو نیو گوتریس کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں