جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی دورہ لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت اور خطابات

اقوام متحدہ

لاہور : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونو گوتریس لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، تقریبات سے خطاب بھی کیا اور پاکستان کو امن کا گہورا قرار دیا۔ جاری پولیو مہم میں بچوں کو قطرے بھی پلائے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچے تو صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے استقبال کیا۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بچیوں نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا۔

طلبہ و طالبات سے اكيسوی صدی کی اقوام متحدہ میں نوجوانوں کے کردار پر تقریب میں خطاب کیا۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈی ایچ اے کنڈرگارٹن میں اسکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی لاہور میں جاری پولیو مہم کو خوش آئین قرار دیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے والہانہ استقبال اور مہمان داری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پر امن ملک ہے۔ اقوام متحدہ پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کے لیے ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لاہور سے کرتار پور کا خصوصی دورہ کیا، لاہور میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی آمد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

متعلقہ خبریں