جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری

کراچی : شہر کے مخلتف علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود منگل کے روز صبح سے رات گئے تک ہونے والی غیر اعلانیہ بجلی بندش کا سلسلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی جاری رہا۔

کراچی کے مخلتف علاقوں لیات آباد، کریم آباد، موسی کالونی، ملیر کے مختلف بلاک، ابولحسن اصفہانی روڈ، بکھر گوٹھ، عباس ٹاؤن، لانڈھی،  کورنگی، شاہ فیصل کالونی اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ سمیت نیو کراچی اور ناظم آباد میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں لوڈ شیڈنگ : سپریم کورٹ کا نیپرا قانون کے سیکشن 26 پر عملدرآمد کا حکم

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں سے فرنس آئل کی قیمت پر تیار ہونے والی بجلی کا بل حاصل کیا جارہا ہے، لیکن بن قاسم کے پاور پلانٹ کی ابتر حالت کے باوجود بجلی فرنس آئل کے بجائے گیس پر تیار کی جارہی ہے، جس سے پیداوری صلاحیت انتہائی کم ہونے سے شارٹ فال میں اضافہ معمول بن گیا ہے۔

ملیر میں ہر دو گھنٹوں بعد تین گھنٹے کی بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ابولحسن اصفہانی روڈ پر ہر آدھے اور ایک گھنٹے بعد تین سے چار گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں