جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کل اپنے سفر کا آغاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف کرے گا

اسکاٹ لینڈ

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کل اپنے سفر کا آغاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، نوجوان کھلاڑیوں کا جنوبی افریقہ میں شاندار کارکردگی دکھانے کا عزم۔

دونوں ٹیمیں پوچیف اسٹروم کے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی اسپورٹس ویلج گراؤنڈ میں ایکشن میں آیئں گی، گروپ سی میں شامل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 22 اور 24 جنوری کو بالترتیب زمباوے اور بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گروپ میں ٹاپ کرنے کی صورت میں گرین شرٹس سپر لیگ کوارٹر فائنل میں گروپ ڈی کی رنرزاپ ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔ گروپ میں رنرزاپ رہنے کی صورت میں انڈر 19 ٹیم کو گروپ ڈی میں ٹاپ کرنے والی ٹیم سے میچ کھیلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں پاکستان نے نائجیریا کو شکست دے دی

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل بھی پوچیف اسٹروم میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق سپر لیگ سیمی فائنلز چار اور چھ فروری کو اور فائنل نو فروری کو ہوگا۔

ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پر جوش ہے، اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں