جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایک سازش کے تحت ملک کو عمرانی ٹولے کے حوالے کیا گیا: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک سازش کے نتیجے میں ملک کو عمرانی ٹولے کے حوالے کیا گیا، عمران خان ملک کے لیے ایک فتنہ ہے، عوام اس فتنے کو رد کردیں۔

بہاولپور :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بہاولپور میں خوش آمدید کرتا ہوں، تنظیمی اجلاس جلسے کی صورت اختیار کرگیا ہے، عوام کا اتنی زیادہ تعداد میں آنا (ن) لیگ کی مقبولیت کا بتاتا ہے، مریم نواز نے پنجاب سے پارٹی تنظیمی دورے کا آغاز بہاولپورسے کردیا، مریم نواز پورے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کو متحرک کریں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو بحران سے مسلم لیگ (ن) ہی نکالے گی، بجلی کے بل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے سب کو متاثر کیا، مہنگائی کے طوفان میں ہمارا قصور نہیں ہے، مہنگائی آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں ہوئی، ملک کو بحران سے مسلم لیگ (ن) ہی نکالے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہد ہ کیا،عمران خان کے معاہدے پر مجبوراً عمل کرنا پڑا، معاہدہ آگے نہ بڑھاتے تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ مقبولیت کے دعوے کرنے والوں کا صرف پروپیگنڈا ہے،26نومبر کو اسلام آباد میں سمندر لانے کی باتیں کرتا تھا،نواز شریف کو نکال کر 2018میں نا اہل ٹولے کو اقتدار میں لایا گیا۔ٍ

یہ پڑھیں : دہشتگردی کاپھرسےسراٹھاناپچھلے4سال کی پالیسیوں کاشاخسانہ ہے:راناثنااللہ

متعلقہ خبریں