جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم قوت بنے گا: فیاض الحسن

فیاض

لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کو پاکستان میں نہ کرپشن کا، نہ پاکستان سے بھاگنے کا موقع مل رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان ایک اہم قوت بنے گا۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تقریب میں خطاب کرتے کہا ہے کہ خودی کی پہچان اور کچھ کر گزرنے کی سوچ انسان کو عظیم بناتی ہے نوجوانوں کو ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کی سوچ اور جذبہ پروان چڑھانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں تعلیم اور محنت کے بغیر ہمارا حال عالمی لیڈران کے سامنے چٹ پڑھنے والے خاندان جیسا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا غیر فطری سیاسی اتحاد جلد اپنی موت آپ مر جائیگا: فیاض الحسن

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو آل شریف جیسے نالائق اور نکمے لیڈران نے اس نہج پر پہنچایا ہے لکھی لکھائی تقریریں اور رٹے رٹائے جملے بول کر بننے والے لیڈران پاکستان کا مذاق بنواتے ہیں۔

اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کو پاکستان میں نہ کرپشن کا، نہ پاکستان سے بھاگنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی کے اس گلوبل ویلج میں ہمیں با صلاحیت قوم بننا ہے پی ٹی آئی کا ایجنڈا جیوے جیوے پاکستان ،آنکھ کا تارا پاکستان ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان ایک اہم قوت بنے گا۔

متعلقہ خبریں