جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کا بہانہ کرکے الیکشن کمیشن کو کہا گیا الیکشن ملتوی کردو: مصطفیٰ کمال

کورونا الیکشن

کراچی: مصطفی ٰکمال کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا بہانہ کرکے الیکشن کمیشن کو کہا گیا الیکشن ملتوی کردو۔

سربراہ پاک سرزمین مصطفیٰ کمال کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 249 کا حلقہ ہمارا مرکزی الیکشن آفس ہے، کورونا وائرس کا بہانہ کرکے الیکشن کمیشن کو کہا گیا الیکشن ملتوی کردو۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے نظام پر لعنت بھیجتا ہوں، جو بھائی کو بھائی سے لڑائے : مصطفیٰ کمال

مصطفی ٰکمال کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن والے 10 سال سے بغیر پانی و بجلی کے روزے رکھ رہے ہیں، ہم کہتے ہیں الیکشن ہونا چاہیے یہ کہتے ہیں نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 60 لاکھ گیلن پانی کی پائپ لائن لے کر آیا، یہاں 50 فیصد ایسےعلاقے ہیں جہاں سال میں 6 گھنٹے پانی آتا ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ایک ایجنڈے پر پی ایس پی کی مخالف ہیں۔

متعلقہ خبریں