جی ٹی وی نیٹ ورک
سیاست

پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کی غیر اخلاقی ٹوئٹر ٹرینڈنگ

unethical-twitter-trending-by-govt-and-opposition-party
پاکستانی سیاست اکثر اوقات اس قدر غلط رخ لے لیتی ہےجس میں بات کارکردگی کے بجائے ذاتیات کی طرف ہوجاتی ہے۔غلط غلط جملے بولے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف گھٹیا گھٹیا ٹوئیٹر ٹرینڈنگ چلائی جاتی ہے۔

 

ملک کی دو بڑی پارٹیاں یعنی حکومت اور اپوزیشن میں بھی آج کچھ اسی طرح کے ذاتی حملے ہورہے ہیں اور انتہائی نامناسب ہیش ٹیگ پر مبنی ٹرینڈنگ چلائی جارہی ہے۔

 

 

 

ایک جانب حکومتی جماعت #سیاسی چڑیل کی ٹرینڈنگ کررہے ہیں۔

 

 

دوسری جانب اپوزیشن جماعت #پاک پتن کی چڑیل کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈنگ کررہے ہیں۔

 

 

ایک اور عجیب قسم کی ٹرینڈنگ # جادو ٹونے کی سرکار بھئ ٹوئٹر کی ٹاپ 5 ٹرینڈنگ میں ہے۔

اس ٹوئٹر ٹرینڈنگ سے ملک کے نوجوانوں کو کیا پیغام مل رہا ہے یہ دونوں پارٹیوں کے لیڈران کو سوچنا چاہیئے۔یہ ہی نہیں یہ ٹرینڈنگ ملک کے اجتماعی شعور کی عکاسی کرنے کے لئے بھی کافی ہے۔

 


 

اختلاف کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے مگر غلط جملے بول کر سیاست کو مزید گندا نہ کیا جائے تو پاکستانی سیاست کے مستقبل کے لئے بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں