جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کیلئے خصوصی برتاؤ کی سہولت اب بھی موجود ہے : شرجیل میمن

خصوصی برتاؤ کی سہولت

کراچی : صوبائی وزیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کے لئے خصوصی برتاؤ کی سہولت ابھی بھی موجود ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی راز داری، تضادات اور جعلی ریکارڈ سے بھرے ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی تھی، جس کے بدلے میں ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹر بہرہ مند تنگی کے عمران خان سے متعلق بیان پر سینیٹ میں پی ٹی آئی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسی طرح کے کیسز میں الیکشن کمیشن اور عدالتیں پاکستان کے کئی سیاستدانوں کو نا اہل قرار دے چکے ہیں۔ بدقسمتی سے عمران خان کے لئے خصوصی برتاؤ کی سہولت ابھی بھی موجود ہے۔

شرجیل میمن نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے؟ کیا آج بھی لاڈلہ ہے؟ ایک ہی ملک میں دو قانون کیوں؟

متعلقہ خبریں