جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہریوں کی لاپروائی پر پولیس کا انوکھا آپریشن، بغیر ہینڈل لاک موٹر سائیکلیں ضبط

شہریوں کی لاپروائی

کراچی : پولیس نے شہریوں کی لاپروائی ختم کرنے کے لیئے بغیر ہینڈل لاک والی موٹر سائیکلیں قبضے میں لینا شروع کردیں۔

پولیس نے چوری کی واردتوں کو روکنے کے لیئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔ چور موٹر سائیکل لے جائے اس سے پہلے پولیس لے جانے لگی۔ پولیس نے گلیوں اور رہائشی عمارتوں میں رات کی تاریکی میں بغیر ہینڈل لاک موٹر سائیکلیں تحویل میں لینا شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس مقابلے کے بعد پانچ ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ایکشن کے باعث شہریوں کی لاپروائی اور غیر ذمہ داری سامنے آئی۔ گھروں کے باہر رات کی تاریکی میں موٹر سائیکلیں بغیر ہینڈل لاک ملیں۔ چار روز کے دوران دو سوں سے زائد ان لاک موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔

پریشان ہو کر شہری تھانے رپورٹ درج کرانے آئے تو انھیں تنبیہ کرکے موٹر سائیکلیں واپس دیں گئیں۔ چار سے پانچ موثر سائیکلیں ایسی بھی ملی جن کے مالکان سامنے نہیں آئے۔ شہریوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے چوریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں