جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ماچس کی ڈبی میں پیک ہوجانے والی انوکھی ساڑھی

ماچس

نئی دہلی: ماہر درزی نے ماچس کی ڈبی میں پیک ہوجانے والی انوکھی ساڑھی تیار کرلی۔

ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ماہر درزی نالا وجے نے کامیابی کے ساتھ ایک ساڑھی تیار کی ہے جو خالص ریشم سے بنی ہے اور ماچس کی ڈبی میں فٹ ہوسکتی ہے۔

نالا وجے نے اپنے اس شاہکار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے بنی ساڑھی کو بنانے میں 6 دن لگتے ہیں جو ماچس کی ڈبی میں فٹ ہو سکتی ہے اور اگر مشین کا استعمال کیا جائے تو اس عمل میں 3 دن لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھچڑی نے چور کو گرفتار کروادیا

درزی کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے بنی ساڑھی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے جبکہ مشین سے بنی گئی ساڑھی کی قیمت 8 ہزار روپے ہے۔

متعلقہ خبریں