جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا: گھروں کے اندر بھی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت

ماسک

امریکا: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے پہلی مرتبہ ماسک کو انتہائی لازمی قرار دیتے ہوئے گھروں کے اندر بھی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔

امریکا میں کورونا سے 2500 اموات ہوئیں اور 2 لاکھ 25 ہزار نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد امریکا میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے جب کہ کل مریض 14.3 ملین تک جا پہنچے ہیں۔

امریکا میں کورونا سے اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔

یہ بھی پرھیں:کورونا وائرس بچوں میں آسانی سے پھیل سکتا ہے: تحقیق

ہے جب کہ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی نے خبردار کیا ہےکہ جنوری وائرس کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوگا۔
نئی پبلک ہیلتھ گائیڈلائنز بھی جاری کردی ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ریاستیں اور مقامی حکام ہر جگہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور اس حوالے سے ماسک کو لازمی قرار دینے کی پالیسی جاری کریں۔

متعلقہ خبریں