جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

امریکہ : 51 تارکین وطن کی موت پر مجرمانہ تحقیقات کا آغاز، تین افراد زیر حراست

مجرمانہ تحقیقات

ٹیکساس : امریکی حکام نے ٹرک میں 51 افراد کی دم گھٹنے سے ہلاکت کے واقعے کی مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ روز امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کے قریب جنوبی ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں انسانی اسمگلنگ کے مہلک ترین سانحات میں سے ایک رونماء ہوا، جہاں 51 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 39 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔

چار نابالغوں سمیت ایک درجن سے زائد زندہ بچ جانے والوں کو ہیٹ اسٹروک اور تھکن کی وجہ سے علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے پاکستان سمیت چین کی پانچ کمپنیوں کو روس کی حمایت کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا

تینوں ممالک کے حکام کے مطابق، مرنے والوں میں کم از کم 27 میکسیکن، تین گوئٹے مالا اور چار ہونڈورنس شامل ہیں، دیگر متاثرین کی قومیت جاننے کے لیئے شناختی عمل جاری ہے۔

حکام نے اس واقعے کی مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے ایک ٹرک ڈرائیور ہے، جو ایک امریکی شہری ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دیگر دو افراد کی شناخت جوآن فرانسسکو ڈی لونا-بلباؤ اور جوآن کلاڈیو ڈی لونا-مینڈیز کے نام سے ہوئی ہے، دونوں میکسیکو کے شہری ہیں، انہیں اس عمارت سے گرفتار کیا گیا، جہاں ٹرک رجسٹرڈ تھا۔

متعلقہ خبریں