جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

امریکہ : وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد بری طرح زخمی

بجلی گرنے سے چار

وائٹ ہاؤس کے سامنے واشنگٹن کے لافائیٹ اسکوائر پر آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع لافائیٹ اسکوائر، جہاں اکثر رش رہتا ہے، خاص طور پر گرمیوں میں عوام کی بڑی تعداد اس مقام کا رخ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے صحت عامہ کی ایمرجنسی لگا دی، وباء کے مقابلے کیلئے پرعزم ہوں : جو بائیڈن

امریکی دارالحکومت میں ایک شدید گرج چمک نے تباہی مچائی، اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ایک درخت کے قریب جا گرے، جو صدارتی رہائش گاہ اور دفاتر کے گرد باڑ سے گز دور  موجود ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں، جن میں دو بالغ مرد اور دو بالغ خواتین شامل ہیں، کو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں